مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان دہشت گرد افغان امن عمل سے متعلق جھوٹ بول رہے ہیں وہ افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال تبدیل نہ ہونے تک امن عمل میں شامل نہیں ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال اگلے چھ ماہ میں تبدیل ہوجائے گی اور افغان شہروں کی سلامتی ان کی ترجیح ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ طالبان تبدیل نہیں ہوئے، وہ امن نہیں چاہتے وہ ملک کی ترقی نہیں چاہتے اور طالبان نے دہشت گرد گروپوں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی۔ طالبان آج بھی دہشت گردی کے راستے پر گامزن ہیں۔
آپ کا تبصرہ